• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احرام کی چادروں میں کلف لگا کرہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)احرام کی چادروں میں ہیروئن چھپاکرجدہ جانے کی کوشش کرنیوالے ملزم کواے این ایف نے گرفتارکرلیا۔ محمدشاہد سکنہ صوابی جدہ سعودی عرب جانے کیلئے نیواسلام آبادائرپورٹ آیاجہاں چیکنگ کے دوران اس کے سامان میں موجودلیپ ٹاپ کے بیگ میں رکھے گئے احرام کو کلف کی صورت میں لگائی گئی ایک کلوایک سو 34 گرام ہیروئن برآمدہوئی جس پراسے گرفتارکرلیاگیا۔

تازہ ترین