راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد احسان طفیل نے رمضان سستا بازار 22نمبر چونگی راولپنڈی کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کاجائزہ لیا۔ دورے کے دوران اے سی کینٹ، ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ او آر اے بازار بھی انکے ہمراہ تھے۔آر پی او نے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے۔