آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍شوال المکرم 1440ھ 20؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے اپوزیشن کی حقیقت دیکھ لی، سڑکوں پر نہیں نکلیں گے،اے این پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا نے کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن احتجاج کے ذریعے اپنی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اچھی پالیسی اور مثبت سوچ کے تحت کامیابی کے ساتھ آگے جارہی ہے،مختلف ترقیاتی منصوبے اور بڑی تعداد میں آسامیوں کو مشتہر کرنا صوبائی حکومت کی بہتر کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ان کی ساکھ کو خطرات درپیش ہیں اس لئے وہ پی ایس ڈی پی کے لیپس ہونے کا شوشہ چھوڑ کر احتجاج کے ذریعے اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں مگر عوام نے ان اپوزیشن جماعتوں کی حقیقت دیکھ لی ہے اور عوام اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور اپوزیشن نے اپنے احتجاجی مظاہرے سے اندازہ لگایا ہوگا کہ عوام میں اب ان کی کیا حیثیت رہ گئی ہے، عوام اب ان کے جھوٹے نعروں پر سڑکوں پر کسی صورت نہیں نکلیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں