• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منافع خوروں کے آگے حکومت نے ہتھیار ڈال دیئے‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کاطوفان آگیا اور حکومت نے منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کے سامنے ہتھیارڈال دئیے ۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خور وں نے روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر کے عوام کو پریشان کر دیا ، ستم بالا تو یہ ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول کیلئے قائم کمیٹیوں کے افسران بھی عوام کو ریلیف دیکر منافع خوروں سے نجات دلانے کی بجائے اس بہتی گنگا میں اپنے ہاتھ صاف کر رہے ہیں،دکانداروں اور قصابوں نے ضلعی انتظامیہ کی ریٹ لسٹ کوہوا میں اڑادیا، دکاندار اور قصاب من مانے ریٹ پر اشیاء فروخت کررہے ہیں بڑاگوشت ساڑھے پانچ سو اور بکرے کاگوشت نو سو روپے میں فروخت ہورہاہے ،حکومت کو چاہئے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے ساتھ قیمتوں پر کنٹرول کیلئے قائم کمیٹیاں اپناکردار اداکریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

تازہ ترین