• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر عبدالمجید بزنجو منجھے ہوئے سیاستدان تھے، عاصم کرد گیلو

کوئٹہ(پ ر)سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور نوابزادہ شاہنواز شاہوانی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالمجید بزنجو کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر عبدالمجید بزنجو کی وفات سے صوبے میں سیاست کا ایک باب بند ہوگیا انہوں نے کہا کہ میر عبدالمجید بزنجو شرافت و رواداری کے پیکر تھے انہوں نے پوری زندگی شرافت کی بنیادوں پر سیاست کی وہ نہ صرف منجھے ہوئے پارلیمنٹرین تھے بلکہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار تھے اپنے دور میں انہوں نے نہ صرف آواران بلکہ پورے صوبے کے عوام کی بے لوث اور بلاامتیاز خدمت کی۔
تازہ ترین