A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: HTTP_REFERER

Filename: front/layout_front.php

Line Number: 246

Backtrace:

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/views/front/layout_front.php
Line: 246
Function: _error_handler

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 351
Function: include

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 294
Function: _ci_load

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/modules/frontend/controllers/Detail.php
Line: 464
Function: view

File: /var/www/js.jang.com.pk/html/index.php
Line: 333
Function: require_once

آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 15؍ صفرالمظفر 1441ھ 15؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کارکن سیاسی عمل کیخلاف سازشوں کو ناکام بنا دیں، بی ایس او

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ نےایک بیان میں کہا ہےکہ بی ایس او بلوچ قوم کی سیاسی نرسری ہے آج بلوچستان کے سیاسی سماجی اور تمام شعبہ جات میں دیکھا جائے تو سب سے باصلاحیت اور قابل لوگ بی ایس او کے فارغ التحصیل ملیں گےمگر بلوچستان میں سیاسی عمل کی بنیاد اور سیاسی سوچ پیدا کرنے کی نرسری روز اول سے ہی سازشوں طاقت کے زور پر دبائو اور منفی جذباتی سیاست کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہی اور بی ایس او کی جدوجہد کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے،لیکن کارکنوں کی مضبوط جدوجہد ہر دور میں جاری رہی موجودہ دور میں ایک دفعہ پھر کٹھن حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایک جانب خوشامدی لوگوں کو اقتدار پر مسلط کرکے سیاسی قوتوں کا راستہ روکا گیا دوسری جانب سیاسی عمل کو بنیاد ہی سے ختم کرنے کے سازشوں میں تیزی لائی گئی ہے چونکہ شعور کی بنیاد تعلیمی ادارے اور اس سے منسلک فکر ہوتی ہے تعلیمی اداروں کو لسانی گروہ بندی، کرپشن کا شکار بنا کر مفلوج کر دیا گیا ہے اور آواز بلند کرنے پر اسٹوڈنٹس کے شعوری پروگرامز پر بھی قدغن لگائی گئی ہے ان حالات میں کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تعلیمی شعوری عمل کو کسی صورت کمزور نہ ہونے دیںبلکہ اس عمل کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھائیں

تاکہ سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ 

کوئٹہ سے مزید