• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نواں کلی میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق نواں کلی کا 15سالہ نوجوان اعجاز احمد ہفتے کی شب موٹرسائیکل پر بازار سے گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپر نے اسے کچل کر شدید زخمی کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔
تازہ ترین