• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونس ملازئی کا قمر زمان کائرہ اور قدوس بزنجو سے اظہار تعزیت

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر محمد یونس ملازئی نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ کائرہ کے ٹریفک حادثے میں شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت ٗ جنت الفردوس میں اعلی مقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔درایں اثناء میر محمد یونس ملازئی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کے والد عبدالمجید بزنجو کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورسوگوار خاندن کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
تازہ ترین