• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حکومت ملک سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی‘

مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے افطار ڈِنرکا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔ میڈیاسے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

سردار ایاز صادق کا کہنا ےتھا کہ بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں ملاقاتوں کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غورکےلیے سوموار کو ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہو گا۔ بلاول بھٹو کے افطار ڈنرمیں ن لیگ کا 3رکنی وفد شرکت کرے گا۔

سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کی بی ٹیم قرار دیا اور کہا کہ ملکی معیشت کو ڈالر کی بڑھتی قدر اور مہنگائی نےناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔

اس کے علاوہ سردار ایاز صادق، شیخ رشید پر بھی خوب برسےاور کہا کہ ان کی غلط پالیسیوں کے باعث ریلوےکو29ارب روپے کا نقصان ہوچکاہے۔

دوسری جانب انہوں نے چودھری نثار سے ملاقات کی تردید کی اور کہا کہ شہباز شریف جلد وطن واپس آجائیں گے۔

تازہ ترین