آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا میں آرنلڈ شوارزنیگر پر حملہ


جنوبی افریقا میں ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر پر ایک شخص نے حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا میں ایک تقریب کے دوران ہالی ووڈ ایکشن اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر پر ایک شخص نے فلائنگ کک سے حملہ کر دیا، حملہ کرنے والے کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔

آرنلڈ شوارزنیگر جوہانسبرگ میں ایک اسپورٹس ایونٹ میں شریک تھے، جہاں وہ مداحوں کے ساتھ تصاویر لے رہے تھے کہ اس دوران اچانک ایک شخص نے پیچھے سے آرنلڈ کی کمر پر فلائنگ کِک سے حملہ کیا۔

سیکیورٹی نے حملہ کرنے والے شخص کو فوری حراست میں لے لیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید