آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’چیئرمین نیب کا انٹرویو غیر ذمہ دارانہ اور متعصبانہ ہے‘‘

ترجمان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا انٹرویو غیر ذمہ دارانہ اور متعصبانہ ہے، بلاول بھٹو کے اپوزیشن رہنمائوں سے رابطوں کے وقت ایسا انٹرویو معنی خیز ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے جو باتیں کہیں ہیں وہ ان کے عہدے اور تمام قانونی تقاضوں کے منافی ہیں، چیئرمین نیب نے پی پی قیادت کے خلاف بغض ظاہر کر کے غیر جانبداری کھو دی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کا آصف زرداری کی خرابی صحت کا مذاق اڑانا غیراخلاقی اور غیرانسانی ہے، سپریم کورٹ کے ایک سابق جج سے اس طرح کے ہتک آمیز بیان کی توقع نہیں تھی۔

ترجمان بلاول بھٹو ذرداری کا کہنا تھا کہ ایک جانبدار اور متعصب شخص سے غیر جانبدارانہ اور منصفانہ احتساب کی توقع نہیں، نیب حکومت کا آلہ کار ہے اور اس حوالے سے ہمارا دعویٰ چیئرمین نیب نے خود سچ ثابت کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم حکومت کے خلاف متحرک ہوتے ہیں نیب ایکشن میں آجاتا ہے، چیئرمین نیب کچھ بھی کرلیں کٹھ پتلی وزیراعظم اور حکومت کو نہیں بچاسکتے۔

ترجمان بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ ہم چیئرمین نیب کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کیلئے وکلاء سے مشاورت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید