• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی اسکینڈل ، 2 لڑکیوں کا تنسیخ نکاح کیلئے عدالت سے رجوع

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں بھی چینی لڑکوں سے شادی کرنے والی دو لڑکیاں لاہور سے فرار ہو کر واپس گھر آگئیں، لڑکیوں نے تنسیخ نکاح کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

کوٹ مومن کے علاقے نصیر پور کی رہائشی دولڑکیوں سمینہ بی بی اور تصور بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل لاہور میں ہوئی تھی۔

لڑکیوں نے بتایا کہ چینی لڑکوں نے خود کو مسلمان ظاہر کرکے فرضی نکاح رچایا اور لاہور میں کچھ عرصہ تک رکھا گیا جہاں دیگر لڑکیاں بھی موجود تھیں تاہم موقع ملتے دونوں لڑکیاں وہاں سے فرار ہوکر واپس کوٹ مومن آگئیں ۔

لڑکیوں کے مطابق والدین کو پیسے اور نوکری کا جھانسہ دیکر شادی کی پیشکش ہوئی جوقبول کرلی،سمینہ بی بی اورتصوربی بی نے تنسیخ نکاح کیلئے فیملی جج کے پاس درخواست دائر کردی ہے ۔

تنسیخ نکاح کےدعویٰ میں موقف اختیارکیاگیا کہ چینی لڑکوں نے خود کو مسلمان ظاہر کرکے فرضی نکاح رچایا۔

دوسری جانب لڑکیوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچیوں کی شادیاں کرکے بڑی غلطی کی ہے۔

تازہ ترین