• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی گاڑی کے حادثے کے وقت آئر بیگزنہ کھلنے کی تحقیقات کے لیے اعلی ترین سطع کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرے اور غیر معیاری گاڑیاں تیار کرنے والے اداروں کے خلاف قتل کے مقدمات قائم کرے۔

جاپان کی اہم کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین اور پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے سابق صدر چوہدری آصف محمود نے مشترکہ طور پرحکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے، پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین اور چوہدری آصف محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں گاڑیاں مینوفیکچر نہیں ہورہیں صرف اسمبل ہورہی ہے، جس کے باوجود گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں حکومت پاکستان کو بلیک میل کرکے مینوفیچکرنگ والے ٹیکس فوائد حاصل کررہی ہیں۔

جبکہ پاکستان میں تیار کی جانیوالی گاڑیاں انتہائی غیر معیاری طور پر تیار ہورہی ہیں جن میں آئر بیگز نہیں ہوتے یا اتنے غیر معیاری ہوتے ہیں کہ حادثے کے وقت کھلتے ہی نہیں ہیں جبکہ یہی کمپنیاں اپنے ملک میں دنیا کےاعلی ترین معیار کی گاڑیاں تیار کرتی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں یہ کمپنیاں انتہائی غیر معیاری گاڑیاں تیار کرکے سالانہ آربوں روپے نفع بھی کمارہی ہیں اور لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں سے بھی کھیل رہی ہیں، ان ہی اداروں نے پاکستان میں رشوت ستانی کا بازار بھی گرم کررکھا ہے۔

کڑوروں روپے کی رشوت دے کر پاکستان میں آنے والی استعمال شدہ گاڑیوں پر پابندی لگوا کرپاکستان کو ڈیوٹی کی مد میں سالانہ سو ارب روپے کا نقصان پہنچایاجا رہا ہے وہیں لوکل گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

جاپان کی دونوں تنظیموں نے قمر زمان کائرہ سے درخواست کی ہے کہ وہ گاڑی کی کمپنی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ کریں اور پاکستان میں استعمال شدہ معیاری گاڑیوں پر عائد پابندی ختم کرانے کے لیے حکومت سے مطالبہ کریں۔

تازہ ترین