• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، اسپتال سے اغواء ہونیوالا نومولود بازیاب

لاہور پولیس نے لیڈی ویلنگڈن اسپتال سے دو روز قبل اغواء ہونیوالے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا ۔

پولیس کے مطابق فیروز والا کے رہائشی عرفان علی 17 مئی کو اہلیہ اور نومولود کو لیکر لیڈی ویلنگڈن اسپتال آیا جہاں ایک نامعلوم خاتون نے ان کے بچے کو اغوا کرلیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی تو مکہ کالونی گلبرگ سے ملزمہ نسرین اور محمد بلال کو گرفتار کرکے بچہ برآمد کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی کوئی اولاد نہیں تھی اور وہ بچے کو اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے۔

تازہ ترین