• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فرانس کے صدر کے گھر افطار ڈنر کا اہتمام


پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدرکے گھر شاندار افطار ڈنر کا اہتام کیا گیا۔

مقدس ماہ رمضان کی برکتیں سمیٹنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں زوالفقار آحمد جتالہ اور سرپرست اعلی مشتاق جدون کی جانب سے میاں زوالفقار آحمد جتالہ کی رہائش گاہ پر ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتام کیا گیا۔

افطار ڈنر میں تحریک انصاف فرانس کے عہدیداران،پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش، مسلم لیک ق کے سینئر رہنما سجاد ڈوگہ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملک ترقی خوشحالی اور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تازہ ترین