• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی افطار ڈپلومیسی، اپوزیشن کا بڑا شو آج

اپوزیشن کا بڑا سیاسی شو آج اسلام آباد کے زرداری ہائوس میں ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے افطار ڈنر نے سیاسی ہل چل پیدا کردی ہے۔

حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کب اور کیسے چلانی ہے؟ حکمت عملی طے کرنے کے لیے پی پی چیئرمین نے افطار ڈپلومیسی اختیار کرلی ہے۔

بلاول بھٹو نے تمام اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو آج افطار ڈنر پر مدعو کرلیا،بڑی اپوزیشن جماعت ن لیگ کی طرف سے مریم نواز اور حمزہ شہباز وفود کی شکل میں شریک ہوں۔

پی پی چیئرمین عوامی نیشنل پارٹی،جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کے وفد کو بھی شرکت کی دعوت دی تھی،سردار اختر مینگل نے کراچی میں مصروفیت کے باعث شرکت سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 6 رہنما شرکت کریں گے، ان میں شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، مریم نواز، سینیٹر پرویز رشید، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

تازہ ترین