• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران خان کارکردگی دکھائیں یا گھر جائیں‘

مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کارکردگی دکھائیں یا معافی مانگ کر گھر جائیں۔

لاہور میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جیسا شخص ملک کا وزیراعظم بنا، خان صاحب، آپ کو کارکردگی بہتر بنانا ہوگی یا معافی مانگ کر گھر جانا ہوگا۔

انہوں نے وزیراعظم پر مزید وار کئے اور کہا کہ گالیوں سے 22 کروڑ عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ آج اسلام آباد کی بیٹھک میں سیاسی معاملات پر بات چیت ہوگی،قوم عمران خان کو نیب کے پیچھے چھپنے نہیں دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا بدترین معاشی بحران ہے، اس وقت بھی ہم سب اکٹھے نہيں ہوں گے تو پھر کب ہوں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ افطار ڈنر میں جو بھی بات ہوگی اس سے نواز شریف اور شہباز شریف کو آگاہ کیا جائے گا،جس کے بعد حکمت عملی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین