• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کو افطار پارٹی سے بھی ڈر لگنے لگا ، چانڈیو

پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ خوفزدہ حکمرانوں کوافطار پارٹی سے بھی ڈر لگنےلگا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی افطار پارٹی سے گھبرانا شکست خوردہ ذہنیت کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ان حکمرانوں کو یہ بیوقوفی والے بیانات بچا نہیں سکیں گے۔

ترجمان پی پی نے کہا کہ انہوں نے بہت باتیں کیں، اب ان کے جھوٹ کے پول کھل رہے ہیں۔

تازہ ترین