• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش وکٹوں پر پاکستانی بیٹنگ کے بعد انگلش بیٹنگ لائن نے بھی خوب جم کر بیٹنگ کی۔

پاکستان نے گزشتہ میچ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زائد کا مجموعہ بنانے والی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن چند گھنٹوں بعد انگلینڈ بھی یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی تھی۔

انگلینڈ نے بھی لیڈز میں عالمی ریکارڈ بنادیا۔شاہین آفریدی رنز دینے کے اعتبار سے ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تین مسلسل ون ڈے میچوں میں80رنز دیئےوہ لگاتار تین اننگز میں اتنے زیادہ رنز دینے والے دنیا کے پہلے بولر ہیں۔

شاہین نے دوسرے ون ڈے میں80رنز دے کر ایک تیسرے میچ میں میں 83رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔لیڈز میں شاہین نے چار وکٹیں لینے کے لئے82رنز دیئے۔پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار 4 میچوں میں 340 یا اس سے زائد رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 3وکٹوں کے نقصان پر 373رنز بنائے۔ تیسرے اور چوتھے ون ڈے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 359 اور 341رنز بنائے اور آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 351رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا ہے۔

تازہ ترین