• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹے بازوں کیخلاف کرکٹ اینٹی کرپشن پولیس تشکیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جینٹل مین گیم کو پیسے کی گیم کھیلنے والوں سے بچانے کے لئے پولیس تشکیل دے دی۔

آئی سی سی نے کائونٹر اسٹرائیک شروع کردیا، سٹے بازوں سے نمٹنے کے لیے کرکٹ اینٹی کرپشن پولیس بنادی۔

آئی سی سی نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو مبینہ سٹے بازوں کی فہرست فراہم کردی ہے، جس کے بعد پولیس نے ان سٹے بازوں کو انگلینڈ سے دور رہنے کی وارننگ دے دی۔

آئی سی سی اس حوالے سے اگلے ہفتے تمام ٹیموں کو ساتھ بٹھا کر بریفنگ بھی دے گی۔

سٹے بازوں نے ورلڈ جیسے میگا ایونٹ کو کیسنو سمجھ کر جیک پاٹ کھیلنےکے منصوبے بنالئے،بیٹنگ اور سیٹنگ اور بولنگ کے سامنے رقم کی فیلڈنگ لگانے کی کوششیں شروع کردیں۔

سٹے بازوں یا فکسرز کو فکس کرنے کے لیے آئی سی سی نے بھی کاونٹر اسٹرائک اپنالیا،کرکٹَ اینٹی کرپشن پولیس بنادی گئی۔

آئی سی سی نے تماشائی کے روپ میں اپنا گیم کھیلنے والوں کو پیغام پہنچا دیا کہ خبردار ورلڈ کپ کے دوران یہاں نہ آنا،قاعدے میں رہو گے تو فائدے میں رہو گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے برطانونی نیشنل کرائم ایجنسی کو مبینہ اور مشتبہ سٹے بازوں کے نام، پتے سمیت سارا حدود اربعہ فراہم کردیا ہے اور اگلے ہفتے تمام ٹیموں کو ساتھ بٹھا کر ان فکسرز کے بارے میں جان پہچان کرادی جائے گی،ساتھ ہی ٹیم مینجمنٹ، کوچز کو بھی طریقہ کار سمجھا جائے گا کہ کیسے میدان کے کھلاڑیوں کو پیسے کے پجاریوں سے دور رکھنا ہے۔

تازہ ترین