• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاب ریاض پاکستانی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کیلئے فیورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تجربہ کار لیفٹ آرم پیس بولر وہاب ریاض ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹیم میں شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے22 مئی تک ٹیم کا اعلان ہونا ہے۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔محمد عامر اور شاداب خان بھی پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ جمعرات کو پاکستان کے کپتان سرفراز احمد لارڈز میں پریس کانفرنس کریں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ختم ہونے سے قبل اوپنر عابد علی کی قسمت جاگ گئی۔ کہنی کی تکلیف میں مبتلا امام الحق کی جگہ عابد علی کو پانچویں ون ڈے انٹر نیشنل میں کھلایا گیا۔ عابد علی کو تینوں سائیڈ میچوں میں بھی موقع نہیں ملا تھا۔ جنید خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کر لیا گیا۔ جنید خان کے لئے چوتھے ون ڈے میں خراب کارکردگی کے بعد ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ ملنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ فہیم اشرف کی جگہ پاکستان ٹیم میں محمد عامر اور جنید خان کی جگہ عثمان شنواری یا وہاب ریاض کو شامل کئے جانے کے امکانات ہیں۔ لیڈز ون ڈے میں انگلینڈ کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں۔جوفرا آرچر، مارک ووڈ، جیسن رائے اور جو ڈینلے کی جگہ اوئن مورگن، جونی بیئرسٹو، کرس ووکس اور ڈیوڈ ویلی کو شامل کیا گیا۔
تازہ ترین