• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثا ت اور واپعات میں خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ملیر 15میں واقع گھر میں کنڈا ٹوٹنے سے پنکھا اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں زمین پر لیٹی ہو ئی 9سالہ بدیع دختر سلیم سر پر گہری چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئی ،جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا،گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر واقع نجی فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 23سالہ دانش جاں بحق ہو گیا،محمود آباد نمبر 2میں گھر کی دیوار گرنے سے 72سالہ خاتون جمیلہ زوجہ علاؤلدین جاں بحق ہوگئی جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ، علاوہ ازیں شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو روند دیا جس کے نتیجے میں 20سالہ مقام خان شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا ،شاہ لطیف کے علاقے جام کنڈو کے قریب نامعلوم گاڑی کے زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں،متوفی کی عمر 30 سے 35 سال ہے۔

تازہ ترین