• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹربورڈ،نکاسی و فراہمی آب کی بہتر سہولتوں کیلئے ایمرجنسی نافذ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے رمضان المبارک کے دوران شہر یوں کو پانی ونکاسی آب کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے واٹربورڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ،ایم ڈی اچانک پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے فراہمی وتقسیم آب کا جائزہ اور تعینات افسران و اہلکاروں کی حاضریاں چیک کریں گے ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے شہر کے مختلف اضلاع میں دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے واٹربورڈ کے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں واٹربورڈ کے اعلیٰ انجینئرز و افسران کے شبینہ اجلاسوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو سحری تک جاری رہتے ہیں،ایم ڈی واٹربورڈ نے افسران کو پانی کی فراہمی کے شیڈولزپر مکمل عملدرآمد کی ہدایات کی اور کہا کہ شیڈولز کے خلاف اگر کسی علاقے کو پانی فراہم کیا گیایا بند کیا گیا تو متعلقہ افسر اس کا ذمہ دار ٹہرے گااو ر اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، اس موقع پرقلت آب کے شکار علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتربنانے کیلئے نئی لائنیں بچھانےکے احکامات بھی جاری کیئے گئے۔
تازہ ترین