• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد پرویز کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم آزاد کشمیرتعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہیں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) راجہ امجد پرویز کو وزیراعظم آزاد کشمیر کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا کہ راجہ امجد پرویز باصلاحیت اور تجربہ کار شخص ہیں۔ ماضی میں جہاں بھی ان کو ذمے داری دی گئی اپنا لوہا منوایا۔ راجہ امجد پرویز فرض شناس اور غیر جانبدار شخص ہیں، وہ تمام کمیونٹی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کیلئے ایک پل کا کردار ادا کریں گے، جس سے کارکنوں کو وزیراعظم تک رسائی مل جائے گی۔

تازہ ترین