• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام پر مشترکہ گروپ تصاویر شیئرنگ، ہیری میگھن کا شادی سالگرہ جشن

لندن( پی اے ) ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس ہیری اور میگھن نے گزشتہ روز اپنی شادیکی پہلی سالگرہ انسٹا گرام پرمشترکہ گروپ تصاویر کے ساتھ منائی، ہیری اور میگھن نے گزشتہ سال شادی کے موقع پر لی گئی شادی کی 14 تصاویر اور چندپس منظر کی تصاویر ملاکر گروپ تصویر بنائی تھی، ان تصاویر میں کرس الرٹن کی اتاری ہوئی بلیک اینڈ وہائٹ تصاویر شامل کی گئی ہیں جن میں ایک تصویر میں ہنری لفٹ کو پکڑے ہوئے ہیں اور ایک تصویر میں میگھن اپنی والدہ ڈوریا ریگ لینڈ کے ساتھ ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں ۔اس جوڑے کی سب سے زیادہ مقبول تصویر وہ ہے جس میں شاہی جوڑا سیڑھیوں پر بوسہ لے رہاہے، اس جوڑے نے گزشتہ 12 ماہ مصروفیت میں گزارے اور شاہی خاندان میں اس ماہ کے اوائل میں شہزادہ آرکی کا اضافہ ہوگیا، سوشل میڈیا کی پوسٹ میں چند ایسی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی گئی تھیں اور اس کے ساتھ وہ گیت بھی شامل کیاگیاہے، جو اس جوڑے نے اپنی شادی کے دن کیلئے منتخب کیاتھا، شاہی جوڑے نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آپ سب کا پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے محبت کرنے والوں کاشکریہ ۔
تازہ ترین