• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق لارڈ میئر چوہدری شبیراحمد کی والدہ انتقال کرگئیں

کوونٹری(نمائندہ جنگ) سابق لارڈ میئر چوہدری شبیر احمد، حاجی حبیب الرحمٰن اور ڈاکٹر محمد جمیل کی والدہ گزشتہ روز کوونٹری میں انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ ایگل سٹریٹ جامع مسجد نورالسلام میں ادا کر دی گئی جس میں مقامی کونسلرز سرکاری و غیر سرکاری شخصیات سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین حضرت مولانا محمد یوسف نے پڑھائی ۔ انہوں نے رمضان المبارک کی برکات اور اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کی تلقین کی ۔انہوںنے کہا کہ اسلام اور قرآن کی تعلیمات سے ہی ہمُ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے سابق میئر چوہدری شبیر کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تازہ ترین