• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروٹ جوس بھی صحت کیلئے اتنے ہی نقصاندہ ہیں جتنے کہ میٹھے مشروبات،ریسرچ

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک ریسرچ کے مطابق فروٹ جوس کا استعمال آپ کی صحت اور ممکنہ طور پر قبل از وقت موت کیلئے اتنے ہی خراب ہیں جیسے کہ کولا اور لیمونیڈ پینا خطرناک ہے۔ ایک نئی سٹڈی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی تعداد میں میٹھے مشروبات پینے والے افراد میں کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔امریکی تحقیقی ماہرین نے پہلی بار فروٹ جوسز اور شوگر سے میٹھے کئے گئے مشروبات مثلاً کولا اور لیمونیڈ کا موازنہ کیا ہے۔وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ فروٹ جوسز اور شوگر سے میٹھے کئے گئے مشروبات دونوں میں قبل از وقت موت کے خدشات مشترکہ ہیں حالانکہ ان کا کہنا ہے کہ حتمی نتیجہ اخذ کرنے سے قبل مزید ریسرچ کی ضرورت ہے۔ایک برطانوی ماہر نے سٹڈی کو نہایت اہم قرار دیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ 150ایم ایل گلاس فروٹ جوس یومیہ کے استعمال سے صحت کو کسی قسم کے خدشات کا سامنانہیں ہے ۔نئی ریسرچ جرنل آف دی جنرل امریکن میڈیکل آف سوسی ایشن ( جے اے ایم اے ) میں شائع ہوئی ہے ۔ ریسرچ میں 13440 افراد کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ روائتی طور پر اسٹڈی میں 8.4 فیصد افرادنے بتایا کہ وہ اپنے بدن کو درکارکیلوریز روزانہ شوگر سے میٹھے کئے گئے مشروبات سے حاصل کرتے ہیں ۔
تازہ ترین