• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ عبدالرزاق خان کو آبائی علاقہ میں سپردخاک کردیا گیا

بری (نمائندہ جنگ) مقامی، سماجی و فلاحی شخصیت حاجی راجہ عبدالرزاق خان کو ان کے آبائی گائوں میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔ اس سے قبل بری کی نورالسلام مسجد میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں برطانیہ بھر سے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بانی جان میموریل ٹرسٹ راجہ عبدالرزاق خان گزشتہ دنوں مانچسٹر کے ایک اسپتال میں طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کا جسدخاکی آبائی گائوں نیدکاری بنجرہ لایا گیا، جہاں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی گئی، نماز جنازہ میں وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ نصیر احمد خان، ضلعی ایڈمنسٹریٹر راجہ ایوب خان، سابق چیئرمین راجہ عبدالحمید خان، ڈین مشتاق ساجد کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تازہ ترین