• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیک رینشا ،ایم پی قتل کی سازش کرنے والے نیونازی کو عمرقید

لندن ( نیوز ڈیسک ) سکیل مرسڈیل ، لنکاشائر کے 23سالہ جیک رینشا کوقتل کی سازش پرکم از کم 20سال قید کی سزا کاٹنی پڑے گی ۔ رینشا نے قبل ازیں عدالت کے روبرو یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشگردی کے عمل کی تیاری کر رہا تھا کیونکہ وہ جوکاکس کے قتل کی نقل کا خواہش مند تھا۔رینشا نے جیل کی کوٹھری کی طرف جاتے ہوئے سپورٹرز کو دیکھ کر نازی انداز میں سلیوٹ کیا۔ وہ ٹرائل کے پہلے روز ہی ویسٹ لنکاشائر سے رکن پارلیمنٹ کو قتل کرنے کیلئے خنجر خریدنے اور پولیس افسر سراغ رساں کانسٹیبل وکٹوریہ ہینڈرسن کو قتل کی دھمکیاں دینے میں ملوث پایا گیا تھا۔ ایک جیوری دو دفعہ اس کی کالعدم نیو نازی گروپ ’’ نیشنل ایکشن‘‘ کی رکنیت سے متعلق چارجز پر کسی فیصلے تک پہنچنے میں ناکام ہو چکی تھی۔ دہشتگردی کی سازش پر سزا سناتے ہوئے جج جسٹس میک گووان نے کہا کہ رینشا کے تاریخ اور موجودہ سیاست پر نظریات نے اسے ہمارے پورے جمہوری عمل کو تباہ کرنے کی کوشش تک پہنچایا۔رینشا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم نے جون 2017میں ٹیوٹس اور پوسٹس میں جو کاکس کے قتل کو سراہا۔واضح رہے کہ گزشتہ موسم گرما میں جیک رینشا نے اپنے پہلے ٹرائل میں کہا کہ میں ایم پی کو قتل کر کے ریاست کو ایک پیغام دینا چاہتا تھا۔ اس نے19 انچ لمبا خنجر خرید کر جولائی 2017 میں ایک میٹنگ میں نیشنل ایکشن ارکان کو اپنے منصوبہ سے آگاہ کر دیا تھا۔
تازہ ترین