• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روم ( آن لائن ) شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور 23مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث اٹالین اوپن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں، وینس ولیمز، وکٹوریہ آزارینکا، کیرولینا پلسکووا اور ایشلے بارٹی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیںاٹلی میں جاری ایونٹ میں سرینا ولیمز کا دوسرے رائونڈ میں اپنی بہن وینس ولیمز سے مقابلہ تھا لیکن سرینا نے گھٹنے کی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی جس کے باعث وینس ولیمز فاتح قرار پائیں، بیلارس کی آزارینکا دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا کو 4 - 6 ، 6 - 1 اور 7 - 5 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی نے وکٹوریہ کزمووا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے آسٹریلیا کی الیجا کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
تازہ ترین