• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باسک علیحدگی پسند تنظیم ایٹا کے سابق سربراہ گرفتار

میڈرڈ(اے پی پی) اسپین کی باسک علیحدگی پسند تنظیم ’ایٹا‘ کے سابق سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہسپانوی وزارت داخلہ کے مطابق خوسے انتونیو المعروف خوسو تیرنیرا کو فرانس کے ایک پہاڑی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ انہیں ایٹا کے سیاسی امور کا ماہر کہا جاتا تھا۔ ایٹا نے تقریباً 4 دہائیوں تک باسک علاقوں کی اسپین سے آزادی کی تحریک چلائی تھی اور اس دوران 8سو سے زائد انسانوں کو ہلاک کیا تھا۔2011ء سے یہ تنظیم غیر فعال ہے اور گزشتہ برس ہی ایٹا نے تنظیم تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین