• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے،ساجد میر

لاہور (جنگ نیوز) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعات خطے میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے، پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیگا، حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس مقدس مقام کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنا ہر مسلمان اپنا اعزاز سمجھتا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے دورے کے دوران مدینہ منورہ میں پیغام ٹی وی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ جاری رکھیں گے، سعودی عرب کی سلامتی اور پاکستان کی سلامتی لازم وملزوم ہیں۔
تازہ ترین