• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیاہم اگر عشق نہ کرتے تو حکومت کرتے

اسلام آباد(طاہر خلیل) اتوار کو چھٹی کے باوجود نیب کے دفاتر کھلے رہے اورچیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اخبار نویسوں کے ساتھ پہلی مرتبہ مکالمہ کیا اور تقریباً ایک گھنٹے تک عائد الزامات کے خلاف نیب کا بھرپور دفاع کیا۔اپنی ایک حالیہ ملاقات کے حوالے سے چیئرمین نیب نے کہا کہ ایک ملاقات کے دو تین کالم چھپ گئے، اب پتہ چلا کہ صحافی جوتشی اور نجومی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے ماضی کے واقعات، کیرئیر کےاونچ نیچ بیان کئے کہ سیکشن افسر،ڈپٹی سیکرٹری، لاسیکرٹری بھی رہے۔ سیشن جج سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تک فرائض ادا کئے۔ اس نشست میں صرف دوسوالات ہوئے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ رمضان کریم کے بعد وہ صحافیوں کے ساتھ ایک طویل نشست کریں گے۔ کاروباری برادری اور بیور و کریسی کے تحفظات کا ازالہ ان کی پریس کانفرنس کا محور تھا۔ کسی کانام لئے بغیر چیئر مین نیب بہت کچھ کہے گئے اور نیوز کانفرنس کو سمیٹتے ہوئے انہوں نے واصف حسین کے اس شعر پر گفتگو کا اختتام کیا۔ کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیا۔۔۔۔ ہم اگر عشق نہ کرتے تو حکومت کرتے۔

تازہ ترین