• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیکڑا ون پر مزید 55میٹر کھدائی ہو گی، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد (خبرایجنسی) ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ کیکڑاون میں موجود ذخائر میں پانی کا تناسب زیادہ ہے، ہائیڈروکاربن کا مطلوبہ ذخیرہ نہیں مل سکا، ایک بیان میں ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ اس وقت کنویں کی گہرائی 5634میٹر ہے، 55میٹر مزید کھدائی کی جائے گی جس کے بعد زیر سمندر کنواں بند کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ کنویں کا قطر چھ انچ ہے ، سابقہ پلان کے مطابق 55میٹر مزید کھدائی کی جائے گی۔

تازہ ترین