• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نےاسٹیٹ بینک سےایک ہفتے میں16کھرب قرض لیا

کراچی(خبرایجنسی)وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بجٹ اخراجات پورےکرنے کے لیے قرض لینے کے تمام ریکارڈتوڑدیئے ،حکومت نے اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک سے 16 کھرب روپے سے زائد رقم کاقرض لیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے16کھرب14 ارب 83 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے، نئے قرض سے 14 کھرب 97 ارب 94 کروڑ روپے کمرشل بینکوں کا پرانا قرض اتارنے میں استعمال ہوئے جبکہ 116 ارب 89 کروڑ روپے سے دوسرے بجٹ اخراجات پورے کیے گئے۔
تازہ ترین