• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال ،بڑی صنعتوں کی گروتھ میں کمی کاانکشاف

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے نوماہ ( جولائی تا مارچ )کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑی صنعتوں(لارج اسکیل مینوفیکچرنگ ) کی گروتھ میں 2.93فیصدکمی کاانکشاف ہواہے۔ پہلے دس ماہ میں 2.93فیصدکمی، تجارتی خسارہ 26ارب30کروڑ ڈالر رہا ،سرکاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی2018تامارچ2019کے دوران ٹیکسٹائل مصنو عا ت میں 0.07فیصد ،فوڈ، مشرو با ت ،تمباکو مصنوعات میں ایک فیصد، پیٹرولیم مصنوعات 0.37فیصد ،فارماسیوٹیکل مصنوعات 0.69فیصد، کیمیکل مصنوعات 0.08 فیصد ،غیردھاتی معدنی پیداوار میں 0.56فیصد ،آٹو موبا ئلزکی پیداوارمیں 0.57فیصد ،لوہاوسٹیل کی مصنوعات میں 0.49فیصدجبکہ پیپر و بو ر ڈکی پیداوارمیں 0.14فیصدکمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کھادکی پیداوارمیں 0.23فیصد،الیکٹرانکس 0.77فیصد، چمڑے کی مصنوعات 0.01فیصد،انجینئرنگ مصنوعات 0.02فیصد،ربڑکی مصنوعات 0.01فیصد اورلکڑی کی مصنوعات کی پید او ار میں صفرفیصداضافہ ہواہے ۔
تازہ ترین