• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں عوام کو انصاف تک رسائی نہیں‘سابق جج کا اعتراف

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ کے سابق جج حسنین مسعودی نے بھارتی حکو مت سے ایس آر او 149 اور313 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کے طول وعرض میں عوام کی انصاف تک رسائی کے بنیادی حق کو پامال کیا جارہا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جسٹس ریٹائرد حسنین مسعودی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس آر او 149اور ایس آر او313کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے قانون اورانسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتار افراد کے مقدمات کو سرینگر میں ایک خصوصی عدالت میں چلایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وادی کشمیر کے طول وعرض سے گرفتارہونے والے افراد کو سرینگر کی خصوصی عدالت میں پیش ہونے پر مجبورکیا جارہا ہے جس کا مطلب ہے کہ انصاف تک رسائی کاان کا بنیادی حق پامال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ چھترہ گل اورلارنو جیسے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کو سرینگر کی خصوصی عدالت میں پیش ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین