• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے میں ڈاکٹروں کی ہڑتال شوکاز نوٹس، ڈاکٹروں کا ردعمل

پشاور ( آن لائن ) خیبرپختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے سروسز دینے سے انکارکردیاجبکہ خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل نے وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے سروسز دینے سے انکارکردیاجبکہ خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل نے وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔ڈاکٹرز کونسل کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں وزیر صحت اور انصاف ڈاکٹرفورم کی نمائندگی قابل قبول نہیں ہوگی ،ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی تک ہڑتال بدستور جاری رہے گی۔
تازہ ترین