• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدبعدکراچی سےچترال تک مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف تحریک چلائینگے،سراج الحق

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عید کے بعد کراچی سے چترال تک مہنگائی، بے روزگاری،بد امنی اور ورلڈ بنک اورآئی ایم ایف کی غلامی کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے اور گلی گلی میں تحریک چلائیں گے،موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے، اس حکومت میں شامل اکثریت جنرل مشرف کے ساتھی اور پیپلز پارٹی کے لوگ ہیں، ایم کیو ایم بھی شامل اقتدار رہے جو قرضے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے 10سال میں لیے تھے، موجودہ حکومت نے اتنے قرضے 10مہینے میں لے لیے ہیں،یہ مدینہ کی اسلامی ریاست کا مذاق اڑارہے ہیں کیونکہ مدینہ کی اسلامی ریاست میں سود، فحاشی و بے حیائی نہیں تھی، عوام پر ظلم نہیں ڈھایا جاتا تھا، جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام لانا چاہتی ہے جس میں ہر مظلوم کو انصاف ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کی جانب سے مولوی عثمان پاک اسٹیڈیم چاکیواڑہ لیاری میں اپنے کے اعزاز میں استقبالیہ و دعوت ِافطار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں سینیٹر سراج الحق نے مولوی عثمان پارک میں لیاری کے عوام سے ملاقات بھی کی، علاقہ مکینوں نے لیاری کے اندر عوام کو درپیش مسائل اور مشکلا ت سے آگاہ کیا۔دعوت ِافطار سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،ضلع جنوبی ورکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید، ودیگر نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ماضی میں لیاری کے نام کے ساتھ ہی خوف اور دہشت گردی کا خیال آتا تھا، لیاری کو ماضی میں تباہ وبرباد کیا گیا اور یہاں سے عوام سے ووٹ لینے والوں نے لیاری کے عوام کو ہمیشہ مایوس کیا ہے لیکن آج لیاری کے عوام نے سید عبد الرشید نے کو سندھ اسمبلی میں بھیج کر اپنا حقیقی نمائندہ بھیجا ہے۔سید عبد الرشید لیاری ہی نہیں بلکہ کراچی کے عوام کے ترجمان بنیں گے۔
تازہ ترین