• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں جدید کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

کرائسٹ چرچ (اے ایف پی،جنگ نیوز /ایجنسیاں)کرائسٹ چرچ کی مسجد النور دنیا میں پہلی مسجد ہو گی کہ جہاں جدید ترین ٹیکنالوجی کیمرے نصب ہوں گے اس سے پہلے یہ کیمرے امریکا کے کچھ اسکولوں اوراسپتالوں میں کامیابی سے کام کرر ہا ہے چیف ایگزیکٹو فہد نے بتایاکہ النور مسجد کے بعد یہ سسٹم نیوزی لینڈ کی دوسری مساجد میں بھی نصب کریں گے ،امید ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے عبادت گاہوں میں فائرنگ جیسے واقعات سے بچا جا سکے گا۔دوسری جانب سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ ’’مسلم ورلڈ لیگ ‘‘نے کرائسٹ چرچ میں مسجد النور میں شہید ہونیوالے افراد کے دو خاندانوں کو گھر خرید کر دینے جبکہ باقی شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو رواں سال اپنے خرچ پر حج کرانے کا اعلان کیا ہے جن شہداء کے خاندانوں کو گھر دیا جائیگا ان میں ایک پاکستانی اور ایک شام سے تعلق رکھنے والی فیملی شامل ہے۔ ادھر مسجد النور میں دہشت گردانہ واقعہ میں نوگولیاں لگنے کے بعد معجزانہ طورپر بچ جانیوالے شدید زخمی ترک شہری اتاکوگوونے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دوبارہ زندگی دی ہے ،جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں، مجھے مکمل صحیتا ب ہونے میں کچھ سال لگیں گے میرا بائیں بازور کام نہیں کر رہا کیونکہ ہڈیا ں ٹوٹ گئی ہیں ۔ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایاکہ جب حملہ آور مسجد میں داخل ہوا تو میں سامنے مسجد کے ہال میں کھڑا تھا اورحملہ آور کو اندر آتے دیکھا ۔انہوں نے کہاکہ حملہ آور کے ہاتھ میں بندوق تھی اور اس سے دھواں نکل رہا تھا ۔انہوں نے کہاکہ حملہ آور نے مجھے سر میں گولی مارنے کی کوشش کی لیکن میں دوسری طرف ہوگیا اورگولی میرے سر میں لگنے کی بجائے میرے جبڑے پر لگی ۔علاوہ ازیںمسجد النور میں شہید ہونیوالے پچاس افرادکی یاد میں پچاس کلومیٹرپر مشتمل میراتھون ریس کا انعقاد کیا گیا،ریس مسجد النور کے سامنے بنے پارک سے شروع ہوئی جو پچاس کلومیٹر پر جاکر اختتام پذیر ہوئی، میراتھون ریس کا اہتمام سری چنموئے میراتھون ٹیم نے کیا جو ہر سال ایونٹ منعقد کرواتی ہے لیکن اس مرتبہ انہوں نے یہ ریس النور مسجد کے شہداء کی یاد میں کرائی۔
تازہ ترین