• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولا د کا دکھ بہت بڑا ہے بھلایا نہیں جاسکتا، قمر زمان کائرہ

لاہور / گجرات (نیوز ایجنسیز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے رسم قل کے موقع پر کہا کہ اولا د کا دکھ بہت بڑا دکھ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتاجوان اولاد کا جنازہ اٹھانا کتنا مشکل ہے یہ مجھے آج معلوم ہوا جبکہ سابق آرمی چیف راحیل شریف ، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قمر زمان کائرہ سے فون پر بیٹے کی وفات اظہار افسوس کیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے رسم قل کے موقع پر کہا کہ اولا د کا دکھ بہت بڑا دکھ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتاجوان اولاد کا جنازہ اٹھانا کتنا مشکل ہے یہ مجھے آج معلوم ہوا اتنے ہی دن وہ ہمارے پاس رہنے کے لیے آئے تھے اسامہ قمر زمان اور حمزہ بٹ کی کمی شدت سے محسوس ہو گی جس کو بھلایا نہیں جا سکتا، اﷲان کی منزلیں آسان کرے مجھے ،فیملی اور دوست احباب کو صبر عطا فرمائے تین دن سے جو مہمان اور ساتھی آ رہے ہیں میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں ہمارے بیٹے تو نہیں لوٹیں گے مگر میڈیا نے اور دوست احباب نے جو سہارا دیا ہے میں ان کا احسان نہیں بھلا سکتا خاص طور پر میڈیا پورے ملک اور پورے شہر کا شکریا ادا کرتا ہوں اس دکھ کی گھڑی میں میرا ساتھ دیا اس غم کی گھڑی میں پورا شہر سوگوار تھا ۔
تازہ ترین