• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری گاڑیوں میں جرائم،پولیس کاروں میں مخصوص اسٹیکرز لگانے کی ہدایت

کراچی( خالد محبوب /اسٹاف رپورٹر)پولیس کی گاڑیوں سے ملتی جلتی گاڑیوں اور پولیس کی جعلی نمبر پلیٹس آویزاں کر کے شہر میں دہشت گردی اور دیگر مجرمانہ وارداتیں کر نے والے عناصر کے خلاف آئی جی سندھ نے نئی حکمت عملی کے تحت محکمہ پولیس کے تمام شعبوں کی گاڑیوں پر فوری طور مخصوص اسٹیکرز لگانے کی ہدایت کر دی،انہوں نے اپنی گاڑی پر بھی نیا اسٹیکر چسپاں کر دیا، سندھ پولیس کے تمام شعبوں کی الگ شناخت کے اسٹیکر جاری کیے گئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق یہ مخصوص اسٹیکرز جاری کردیئے گئے ہیں، ذرائع کا مزید کہناہے کہ آئی جی سندھ کی ہدایت پر پولیس کی جعلی نمبر پلیٹس اور پولیس موبائلز سے ملتی جلتی گاڑیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پہلے ہی کریک ڈاؤن جاری ہے ، جس کے دوران سندھ پولیس کی جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں، آئی جی سندھ نے فوری طور پر اسٹیکر چسپاں کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔ ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے اس اقدام سے پولیس میں شامل کالی بھیڑوں اور ان کے ناپاک عزائم کا خاتمہ بھی ہو گیا ۔
تازہ ترین