• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل پر پاپڑ کے کارخانے میں آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر 2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو رات گئے سائٹ اے تھانے والی گلی میںواقع پلاٹ نمبر F22 کی چوتھی منزل پر پاپڑ کے کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی ، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید 2گاڑیاںطلب کی گئیں ، اس طرح مجموعی طور پر 4 گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔
تازہ ترین