دیپالپور(نیوز ایجنسی) ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور خالد ضیاءفرید نے دیپالپور کے مضافات میں 6؍افراد کو قتل کے مقدمہ کر مجرموں بیٹا شوکت علی اور اسکے والد محمد حسین کو چھ ۔چھ بار سزائے موت کی سزا دی ہے۔ جبکہ چھ ملزموں ارشد،ابراہیم،قیوم،عمران افضل وغیرہ شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق مجرموں نے 2013 چک تارا سنگھ میں چھ افراد طاہر ،سرور اسکی بیوی شہناز بی بی، بھائی خالد،عدنان اور ریش بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔