• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بار پھر استاد بن جاؤنگا‘دنیا کے 19 ویں امیر ترین شخص کااعلان

بیجنگ(جنگ نیوز)علی بابا چھوڑنے کے بعد ایک بار پھر استاد بن جاؤں گاچین کے امیر ترین شخص ریٹائر ہونے اور اس کے بعد ایک بار پھر تعلیم دینے کے سلسلے کو شروع کرنا چاہتے ہیں۔گزشتہ سال ستمبر میں جیک ما نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک سال کے اندر علی بابا کے چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے اور رواں ہفتے پیرس میں ایک ٹیک کانفرنس کے دوران انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ستمبر میں ریٹائر ہونے کے بعد ایک بار پھر استاد بن جائیں گے۔آن لائن دنیا کی بڑی ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک علی بابا کے بانی نے کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ کمپنی کی 20 سالگرہ یعنی 10 ستمبر کو اپنی پوزیشن کو چھوڑ دیں گے۔
تازہ ترین