• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکار پور،قومی شاہراہ پر حادثہ،ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت 9جاں بحق

سکھر (بیورو رپورٹ) شکارپور کے نزدیک قومی شاہراہ بھیو واہ کے مقام پر 2کاروں میں خوفناک تصادم، 4 کمسن بچوں سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 7 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ جیکب آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، کاروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 کم سن بچوں اور ایک خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد قریبی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو گاڑیوں سے باہر نکال کر سول اسپتال منتقل کیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک کار شکارپور سے لاڑکانہ جارہی تھی جبکہ دوسری کا ر لاڑکانہ سے جیکب آباد جارہی تھی کہ کرن پولیس اسٹیشن کی حدود میں قومی شاہراہ پر بھیو واہ کےمقام پر تیز رفتاری کے باعث دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچوں سمیت 4 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
تازہ ترین