• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک افطار ڈنر سے حکومتی بوکھلاہٹ مضحکہ خیز ہے، پیپلزپارٹی

اسلام آباد (خبرایجنسیاں)پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ ایک افطار ڈنر سے حکومتی بوکھلاہٹ مضحکہ خیز ہے، ثابت ہوگیاحکومت ایک افطار ڈنر کی مار ہے جبکہ خورشید شاہ کاکہناتھاکہ حکومت کے پاس گالم گلوچ کے سواء کچھ نہیں۔ تفصیلات کےمطابق ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ اس بات کا اظہار ہے کہ حکومت ایک افطار ڈنر کی مار ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ دعوت افطار مذہبی و تہذیبی روایات کا حصہ ہے حکومت کے ہوش اڑنا سمجھ سے بالاتر ہے،دھاندلی کی کھوکھلی بنیادوں پر کھڑی حکومت عوامی غیض وغضب میں بہہ جائے گی۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دعوت افطارکا مقصد حکومت مخالف محاز گرم کرنا نہیں تھا بلکہ صرف سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے، حکومت نے خود ملک کو آئی ایم ایف کے وائسرائے کے سپرد کردیا ،مریم نواز کے نائب صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ انہیں سیاسی فورم پر مدعو کیا تھا۔
تازہ ترین