• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدپرمزید ٹرینیں چلائینگے، کرایہ آدھا ہوگا، وزیر ریلوے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عیدپرمزید ٹرینیں چلائینگے، کرایہ آدھا ہوگا، سپریم کورٹ کے حکم پر سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے کراچی سے 15دن مین تجاوزات ختم کرادینگے ، زمین خالی کرانے کے بعد اسے سندھ حکومت کے حوالے کردینگے تا کہ سرکلر ریلوے کے لئے کام شروع کردیا جائے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ پیرکو کے سی آر پر میٹنگ ہوگی اورسرکلرریلوے روٹ پر تمام علاقوں کی ٹرالی کرکے جائزہ لیں گے، سپریم کورٹ کے حکم کی مکمل تعمیل ہوگی، سندھ حکومت جو کہے گی اس کے ساتھ تعاون کرینگے ہم انکے خیر خواہ ہیں ،ہمارے ذمہ کے سی آر کی تجاوزات کا خاتمہ ہے جسے ختم کرکے روٹ بحال کریں گے ۔
تازہ ترین