• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب کارکردگی بہتر کریں یا معافی مانگ کر گھر جائیں،حمزہ شہباز

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے ایسے میں اپوزیشن کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے، عمران نیازی صاحب اپوزیشن کو گالیاں دینے سے عوام کا پیٹ بھرے گا اور نہ ہی ان کا غصہ ٹھنڈا ہو گا بلکہ آپ کو کارکردگی دکھانا ہوگی یا معافی مانگ کر گھر جائیں، عوام اب آپ کے جھوٹ کا محاسبہ کرینگے اور آپ کو نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے۔اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔
تازہ ترین