• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل و مہنگائی میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ ان مسائل پر حکومت کو توجہ دینا چاہئے کہ برکت اور خیر والے اس مہینہ میں عوام کے مسائل میں کمی کے لئے اقدامات ہونا چاہیں،یہ بات انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے سالانہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر امین قائم خانی، سابق ڈپٹی میئر ارشد وہرہ، مسلم لیگ (ن) کے سید غوث علی شاہ، جی ڈی اے کے عرفان اللہ مروت، شبیر قائم خانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہم ہر سال رمضان المبارک میں تجدید عہد محبت کا اہتمام کرتے ہیں،جس میں تمام پارٹیوں کو بلاامتیاز دعوت دی جاتی ہے۔
تازہ ترین